شریف فیملی سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے الفاظ کم ظرفی اور گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شریف فیملی سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے الفاظ کم ظرفی اور گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کی زبان اور ہاتھوں سے نہ کوئی عورت محفوظ ہے نہ کوئی مرد، محترمہ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے شاید آپ کو عزت راس نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے الفاظ کم ظرفی اور گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔