عمران خان معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کر کے معافی مانگیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی مہنگائی کی لگائی آگ کو بجھائیں گے۔ عمران خان معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کر کے معافی مانگیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان خود بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھے ہیں اور عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں۔ عمران خان عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں بلکہ اپنی نالائقی اور ناہلی کا ماتم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نااہل کے ساتھ نہیں نکلتے اور آئین شکنوں کی کال پر تو کوئی بھی نہیں نکلتا