وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، شیخ رشید احمد
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر شام 7 بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے۔ معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر آ چکا ہے اور چینی سفیر جا چکے ہیں جبکہ بھارت میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور حکومت تجارت کرنے جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔