فرخ حبیب کا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں امپورٹڈ وزیر اطلاعات ہر روز جھوٹ کی پٹاری کھول کر بیٹھ جاتی ہیں اور عمران خان کے نام کی گردان شروع کر دیتی ہیں وزیر صاحبہ کی یادداشت کمزور ہے عمران خان نہیں انکا بھگوڑا لیڈر چھپ کر بیٹھا ہے فرخ حبیب نے کہا کہ دوائی لینے گیا بیمار شخص 8 ہفتوں کا کہہ کر لندن میں پاکستان کے اداروں پر چڑھائی کرتا ہے انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہی ہے فرخ حبیب نے کہا کہ شریفوں کا سارا ٹبر پاکستان سے مفرور اور عدالتوں کا اشتہاری ہےقانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے افراد پاکستان پر قابض ہیں،اور مخالفین کو دھمکیاں لگاتے ہیں امپورٹڈ سرکار کی نصف سے زیادہ کابینہ مجرم ہے،آئین و قانون سے منحرف ہے عوام دشمن پالیسیوں سے نااہل اور نکمی امپورٹڈ سرکار نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیا تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں،پاکستان کا ہر باشعور شہری تحریک انصاف کے نظریے کی حمایت کرتا ہے تحریک انصاف تو عوام میں جانے سے نہیں گھبراتی،امپورٹڈ سرکار کو اپنی کرتوتوں کی بدولت عوام سے خوف ہےاگر مقبولیت کا اتنا خمار ہے تو انتخابات کروا کر دیکھ لے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے وہ تاریخی جلسے کیے جو آج تک کوئی نہ کر سکا اور نہ کر سکے گا پاکستان کے خلاف سازش اس وقت ہوئی جب پاکستان ترقی کر رہا تھاعمران خان نے بڑی محنت اور لگن سے پاکستان کی معیشت کو استحکام دلایافرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ کرپٹ حکومت نے چند ہی دنوں میں پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،عوام کی زندگی اجیرن کر دی عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئے،اپنی عوام کا سوچا اور ریلیف دے کر آسانیاں پیدا کیں تحریک انصاف کی حکومت سستے تیل کے لیے روس کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹ سرکار آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئی، اور ملک کو گروی رکھ دیاان کی معاشی دہشت گردی سے پاکستان کی قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں،فرخ حبیب نے کہا کہ جلد امپورٹڈ سرکار سے عوام کو نجات حاصل ہوگی حقیقی آزادی لے کر رہیں گے اتوار کے روز امپورٹڈ حکومت کو پتہ چلے گا کہ عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہے عوام پر ڈھائے گئے تمام ظلموں کا حساب لیا جائے گا.