این اے 240 ہنگامہ آرائی: 224 افراد زیر حراست ، چار مقدمات درج

کراچی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں کشیدہ حالات پرپولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو مقدمات الیکشن کمیشن حکام کے کہنے پر درج کیے گئے ہیں، دو مقدمات پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کیے ہیں، 224 افراد زیر حراست ہیں، سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیو سے لوگوں کو شناخت کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 240 کی نشست پر ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر کامیاب قرار پائے ہیں۔