کھارادر بم دھماکے میں ملوث سندھ پولیس کے انتہائی اہم یونٹ کا اہلکار گرفتار
کراچی: سی ٹی ڈی نے کھارادر بم دھماکے میں ملوث پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سندھ پولیس کے انتہائی اہم یونٹ ریپڈ رسپانس فورس سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے اندرون سندھ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار دلبر علی کو گرفتار کیا ہے جو ک ریپڈ ریسپانس فورس (آر آر ایف) میں تعینات ہے۔ یہ فورس سفارت خانوں، غیر ملکی باشندوں سمیت اہم تنصیبات پر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریولوشن آرمی (ایس آر اے) سے ہے، ملزم رقم تقسیم کرنے اور دیگر امور میں ملوث رہا ہے، ملزم بم دھماکے میں ملوث ہے، گزشتہ ماہ کھارادر کپڑا مارکیٹ میں بم دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے تھے، ملزم سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔