پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، صدرفیٹف
برلن: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے صدر ڈاکر مارکس پلیئر نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نکالنے سے متعلق فیصلہ متوقع تھا لیکن پاکستان کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ آج اجلاس کا آخری روز تھا۔ ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس منگل کو جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا تھا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان نے 34 اہداف حاصل کیے، پاکستان کی کارکردگی کو رکن ملکوں نے سراہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے اہداف حاصل کیے اس لیے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔