فیٹف نے ہماری رپورٹ کی بنیاد پر ایکشن پلان کو مکمل قراردیا:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہے گا۔فیٹف فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان فروری دو ہزار اٹھارہ میں گرے لسٹ کیلئے نامزد ہوا تھا، اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ تھا، ہم نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ ہم چونتیس نکاتی ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد کیا، ہماری حکومت کی رپورٹ کی بنیاد پر پلان کو مکمل قرار دیا گیا، یقین ہے کہ ایف اے ٹی ایف ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہے گا۔