موبائل فون صارفین کی شکایت، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا نفاذ شروع کردیا
موبائل فون صارفین کی شکایت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بڑا اقدام, وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا نفاذ شروع کردیا, موبائل فون صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت تشہیری کمپنیوں کو فراہم کرنے پر PTA کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کو ایسے عناصر پر جرمانہ عائد کرنے ہدایت. سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوف نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک اس حوالے سے تمام تکنیکی ضابطے مکمل کر لئے جائیں گے، تشہیری میسیجز کو وصول کرنے یا ان پر پابندی لگانے کا مکمل اختیار موبائل فون صارف کو فراہم کر دیا گیا. مزید اصلاحات کیلئے اگلے ماہ، جولائی میں صارفین کی کانفرنس میں مزید تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنا کے اطلاق کیا جائے گا، پاکستان میں پہلی مرتبہ حکومت سنجیدگی سے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔