نگران عہدوں پرایسے لوگ نہ لائے جائیں جن کی وجہ سے انتخابات کومشکوک قرار دینےمیں آسانی ہو،اورالیکشن پرعوام کااعتماد اٹھ جائے. وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

نظامت تعلقات عامہ پنجاب کی جانب سےجاری بیان کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نےنگران سیٹ اپ کےلیے اچھی شہرت کےحامل قابل شخصیات کےنام دیئے ہیں،اور اس سلسلےمیں بامعنیٰ مشاورت کی مثال بھی قائم کی ،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی بقا اور مستقبل انتخابات سےوابستہ ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نےمطالبہ کیا کہ سندھ اور بلوچستان میں من پسند وزرائے اعلیٰ کے بجائے مشاورت کے ذریعے قابل اور ایمان دار شخصیات کومنتخب کیاجائے،شہبازشریف نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہیئں اور شفاف الیکشن سےمتعلق متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کےلیے ضروری ہے کہ وفاق اور صوبوں میں اہل افراد کاانتخاب کیا جائے