مجرم صولت مرزا کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد

چیف جسٹس ناصر الملک نے صولت مرزا کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی ۔صولت مرزا کی جانب سے لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کی اپیل مسترد کردی ۔اس سے قبل رجسٹرارآفس نے صولت مرزا کی سزائے موت کیخلاف درخواست پراعتراض عائد کیا تھا کہ سزائے موت کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے۔