لاہورمیں چھائےبادلوں نےموسم کوچارچاند لگا دیئے ہیں.حسین موسم سےلطف اندوزہونےکےلئےشہریوں نےپارکوں کارخ کرلیا
لاہور میں چھائے بادلوں نے موسم کو چار چاند لگا دیئے ہیں، لاہور کا پارہ چڑھنے لگا تو بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو دوبارہ گرم کپڑے نکالنے پر مجبور کردیا، موسم کی بدلتی چال سے انسان تو انسان چرند پرند بھی محظوظ ہو رہے رہیں، ایک طرف پرندے موسم بہار کے گیت گا رہے ہیں تو دوسری طرف اہل سخن کھلتی کونپلوں پر لب کشائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں،،حسین موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں نے پارکوں کا رخ کرلیا ہے، کہتے ہیں کہ ایسا حسین موسم اللہ تعالٰی کی نعمت ہے، سکول، کالجز کے طلبا وطالبات بھی دلفریب موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں،زندہ دلان لاہور کا کہنا ہے کہ وہ خوشگوار موسم سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہے ہیں، عرصہ دراز کے بعد خوب ہلا گلا کرنے کا موقع میسر آیا، جبکہ بہار کے موسم میں کھانوں کا مزہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے
سا