پاکستان اورترکمانستان کی حکومتیں نجی شعبےمیں بھی تجارت کےفروغ کیلئےکام کررہی ہیں:خرم دستگیرخان
اسلام آباد میں پاکستان ترکمانستان بزنس فورم کا انعقاد ہوا جس میں دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فورم میں پاکستان ترکمانستان کے ثقافتی ملبوسات کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ بزنس فورم کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم غیر تسلی بخش ہے۔ اس لیے ترکمانستان اور دیگر وسط ایشیائی ریاستوں میں روڈ شوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔
وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان کو معاشی ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ خطے میں تجارت کے فروغ کیلیے وسط ایشیائی ریاستوں اور ترکمانستان کو سی پیک کے ذریعے گوادر اور سمندر تک رسائی کی دعوت دے رہے ہیں۔خرم دستگیر نے ویزہ پالیسی، بہتر بنانے، لینگوئیج بیرئیر اورتجارت کے فروغ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔۔۔۔۔۔۔ تقریب سے ترکمانستان کی بزنس کمیونٹی نے بھی خطاب کیا