لاہور سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔
پنجاب اور کےپی کے مختلف شہروں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، لاہور شہر پر سرمئی بادلوں کا راج ہے، وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی سے موسم میں خوشگوار تبدیلی واقع ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد اور سرگودھا سمیت بیشتر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی کے پی اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، ملاکنڈ، ہزارہ، چترال میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی، فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے