سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا
سرحد پار سے دہشتگردوں کی ایک بار پھر گھناؤنی کارروائی کی کوشش، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد پر مچنی کے علاقے عائشہ کور میں سرحد پار سے خودکار ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کا بھرپور انداز سے جواب دیا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں چھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ دو ایف سی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا،واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا۔۔۔