معیاری علاج مریضوں کا حق ہے۔ وزیراعلی نے کہ دیا۔
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کڈنی سنٹر ملتان کے بعض اہم اموراور چلڈرن ہسپتال ملتان کی نئی عمارت کو مکمل طورپر فنکشنل کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرخطاب کرتےہوئے شہبازشریف نےکہا کہ ملتان میں تعمیر ہونے والے کڈنی سنٹر کے ثمرات ہر صورت مریضوں تک پہنچنے چاہئیں۔۔اس ہسپتال میں جدید مشینری نصب ہے جس سے پوری طرح استفادہ نہ کرنا ایک انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ چلڈرن ہسپتال ملتان کی نئی عمارت کو جلد فنکشنل کرنے کے لئے ماہرین پر مشتمل ٹیم خود ملتان جا کر جائزہ لے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو نا اہلی ، غفلت یا کوتاہی کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔