یوئیفا یورپا لیگ میں انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نےروسٹووکوصفرکےمقابلےمیں ایک گول سےشکست دیکرکوارٹر فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا
اولڈ ٹریفورڈ انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیکھیل کے دوسرے ہاف کے سترویں منٹ میں میزبان ٹیم کے جوآن ماٹا نے رشین کلب کے خلاف گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی
مقرر وقت کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے میچ میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی، میچ میں فتح سے مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں بھی رسائی حاصل کرلی۔