خیبر ایجنسی: پاک فوج کی بمباری، متعدد دہشتگرد ہلاک، درجنوں ٹھکانے تباہ
پاک فوج نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر وادی راجگال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا او ردرجنوں کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ۔ بمباری سے اپنے ٹھکانوں میں چھپے متعدد دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں ۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے تاہم کارروائی میں منگل باغ کے ہلاک یازخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ رات کی گئی۔