عوام مزید انتظار کریں:آئندہ ہفتے بھی پاناما کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جائے گا۔
پانامہ لیکس کے مقدمے کا فیصلہ سنانے والے جج لاہور چلے گئے آئندہ ہفتے بھی پانا کیس کا فیصلہ نہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید آئندہ ہفتے لاہور میں مقدمات کی سماعت کریں گے اور پانامہ لیکس کے مقدمے کا فیصلہ آئندہ جمعہ تک بھی سنائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ججزروسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل بنچ آئندہ ہفتے لاہور میں مقدمے کی سماعت کرے گا ۔یا د رہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھی ہر ہفتہ اور اتوار اپنی والدہ کے پاس لاہور میں گزارتے ہیں ۔