پیرو میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے صورتحال خوفناک بنا دی ہے
پیرو میں طوفانی بارشوں سے آنے والا سیلاب شدت اختیار کر گیا ہے،، سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے،، وسطی شہر میں کیچڑ کا سیلاب ٹرک سمیت کئی گاڑیوں کو ساتھ بہا لے گیا،،چوسیکا کے علاقے میں پیرو کے صدر پیڈرو پیبلو نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،، پیرو میں دسمبر سے جاری طوفانی بارش اور سیلاب سے باسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پندرہ ہزار پانچ سو ایکٹر کا رقبہ تباہ اور بارہ سو کلومیٹر پر پھیلی سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، دوسری جانب چین اور امریکہ میں بھی ایک میٹر تک پڑنے والی برفباری نے نظام زندگی معطل کر دیا،، برفانی طوفان سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا