آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے عہدے سنبھالنے کے بعد عوام میں پولیس کا تصور بدل دیا
ناصر خان درانی نے پولیس کا تصور بدل دیا، خیبر پختونخوا کی تاریخ میں سب سے بااثر پولیس چیف سمجھے جانے والے ناصر خان درانی نے دوہزار تیرہ میں آئی جی خیبرپختونخوا کا چارج سنبھالا، وہ پولیس کے محکمہ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں مختلف اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، ناصر خان درانی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت کم عرصے میں محکمے میں سیاسی مداخلت کا مکمل خاتمہ کر دیا۔۔۔۔ لوگ جس پولیس کے پاس جانے سے کتراتے تھے اب عوامی شکایات پر موثر نظر آتے ہیں،ناصر درانی کی جانب سے پولیس اصلاحات کے دوران کئی افسران اور اہلکاروں کو برطرف کیا گیا،،، انہوں نے خدمات کی بہترین فراہمی اور نظام کی تبدیلی اور بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ناصر درانی نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پولیس کو آئیڈیل ماحول دیا تاکہ پولیس پر عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کیا جا سکے۔ انہوں کئی مواقع پر یہ کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس ملک کی سب سے زیادہ بہادر اور اعلی پیشہ ورانہ فورس ہے، وہ ریاست کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو عوام کی عزت اور اثاثہ قرار دیتے تھے۔