حکومت کا تخریبی کاروائیوں سے بچنے کے لئے ڈاکخانوں اور ریلوے میں سکریننگ مشینیں لگانے کی ہدایات
ملک بھر میں حالیہ تخریبی کاروائیوں کے پیش نظر حکومت نے ڈاکخانوں ' ریلوے میں پارسل کی بکنگ کیلئے آنیوالی اشیاء کی چیکنگ کو فول پروف بنانے کیلئے سکریننگ مشینیں لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں ذرائع کے مطابق ڈاکخانہ جات ' ریلوے اسی طرح پرائیویٹ کورئیر کمپنیز اور مختلف گڈز کمپنیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سامان کو بک کرنے سے قبل سکریننگ کے نظام کو یقینی بنائیں تاکہ اس کی آڑ میں کوئی بھی شخص غیر قانونی اشیاء نہ بھجوا سکے اس سلسلہ میں محکمہ ڈاکخانہ جات' ریلوے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارسل کی بکنگ سے قبل بک کی جانیوالی اشیاء کی سکریننگ کریں تاکہ سکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔