ٹیم میں موجود کھلاڑیوں سے اچھا تعلق ہے۔کپتانی بڑی ذمہ داری ہے جس نبھانے کی کوشش کروں گا,سرفراز احمد
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا,اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا پریشر نہیں۔ ڈومیسٹک میں کامران کی عمدہ فارم کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں,انہوں نے کہا اظہر علی سینئر کھلاڑی ہیں ان کی جگہ ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا. گیا ہے,سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑیوں سے اچھا تعلق ہے,کپتانی بڑی ذمہ داری ہے جس نبھانے کی کوشش کروں گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیم کمبی نیشن خراب ہوا,اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اب انیس مارچ کو کراچی میں رپورٹ کریں گے. جبکہ ٹیم بیس اور اکیس مارچ کی درمیانی شب ویسٹ انڈیز کیلئے روزانہ ہوگی