ایک ہفتے تک مشرف پاکستان نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرینگے, وزیرداخلہ احسن اقبال
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کاخط موصول ہواہے، انہوں نے وطن واپسی پرسکیورٹی مانگی ہے۔سابق صدرکی جانب سےوطن واپسی کی یقین دہانی پرحکومتی اداروں کوکارروائی سے روک دیا ہے۔اگرایک ہفتے تک مشرف پاکستان نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ منظوری کے لیے کابینہ کوکیس بھجوادیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار دور کے تمام ای سی ایل کیسز کی توثیق کابینہ سے کرائی جائے گا۔ چھ سو ای سی ایل کیسز کابینہ کو بھجوا دیے گیے ہیں۔