پشاورزلمی نے لاہورقلندرزکو شکست دے کرپلے آف مرحلے میں نشست پکی کرلی
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کے درمیان بڑا ٹاکرا ہوا۔لاہورقلندرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زلمی کوایک سوتہتررنز کا بڑا ہدف دیا۔اینٹون ڈیوچ نے چالیس گیندوں پرستررنزکی برق رفتاراننگزکھیلی۔آغا سلمان اٹھائیس،،گلریزچھبیس اورسہیل اخترنے ٹیم کے سکورمیں تیس رنز کا اضافہ کیا۔زلمی کی جانب سے حسن علی دو،،سمین گل اوروہاب ریاض نے ایک ایک شکارکیا,ایک سوتہتررنزہدف کے تعاقب میں زلمی کوپہلا نقصان بیس رنزپرویسلزکی صورت میں ہوا۔زلمی کے بلے بازکامران اکمل نے چوکوں اورچھکوں کی بارش کردی۔کامران اکمل نے برق رفتاراننگزکھیلتے ہوئے اکسٹھ گیندوں پرایک سوسات رنزبنا کرٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔زلمی نے ایک سوتہتررنزکا ہدف تین وکٹ کے نقصان پرعبورکرلیا۔کامران اکمل ناقابل شکست میچ وننگ اننگزکھیل کرمین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔ لاہورقلندرکے یاسرشاہ نے دو بلے بازوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایک وکٹ کائلزایبٹ کے حصے میں آئی