واپڈا ٹاﺅن میں سرونٹ کوارٹر کے اندر شاٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے
ستوکتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاﺅن میں شاہد نوید خان نامی شہری کے گھر کی بالائی منزل میں سرونٹ کوارٹر کے اندر مبینہ طور پر شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی..جس نے چند ہی منٹوں میں پورے کوارٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا..جہاں کمرے میں سوئے ہوئے گھریلو ملازم پنتیس سالہ سرفراز اور اس کی تیس سالہ بیوی صبا. پانچ سالہ بیٹی آمنہ اور اڑھائی سالہ بیٹا شیر احمد آتشزدگی اور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہو گئے.تاہم واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچیں.جس کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا.پولیس اور ریسکیو حکام نے واقعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے..جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد جمع کر کے تفتش شروع کر دیئے