تحریک انصاف نےحکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیےکمر کس لی

جنرل الیکشن کی آمد کے پیش نظر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے جلسوں نے ماحول گرما دیا ہے ۔ چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کانفرنس میں شرکت اور ممبر سازی مہم کے سلسلے میں آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ عمران خان لاہور میں خواتین کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔کپتان لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کرینگے۔ جس میں 29 اپریل کو لاہورمیں ہونےوالے جلسے پر مشاورت کی جائے گی۔
آج لاہور میں پی ٹی آئی کا دوسرا سوشل میڈیا سمٹ منقعد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 10 مارچ کو اسلام آباد میں پہلا سوشل میڈیا سمٹ ہوا۔ تحریک انصاف 31 مارچ کو کراچی اور 14 اپریل کو پشاور میں بھی سوشل میڈیا سمٹ کرائے گی۔