اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا
متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں جاری پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا لیگ راؤنڈ گزشتہ رات شارجہ میں ختم ہوگیا، لیگ راؤنڈ مرحلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جبکہ لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
لیگ راؤنڈ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پراسلام آباد یونائیٹڈ چودہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور کراچی کنگز کراچی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دس،دس پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں،پلے آف مرحلے کا کوالیفائرکل دبئی کے سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ دو ایلیمی نیٹر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بیس اور اکیس مارچ کو کھیلے جائیں گے۔