ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی ڈیرے جما نے لگی۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کا زور بڑھنے لگا ہے، سورج کی تپش دن کے اوقات کو گرمانے لگی ہے، تربت میں پارہ پینتیس، ڈی آئی خان، لاہور،ملتان میں اکتیس، کراچی میں چونتیس اور حیدر آباد میں سینتیس تک پہنچ گیا ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں تاحال سردی کی لہر جاری ہے، کالام میں درجہ حرارت منفی چار ااور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطاابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔