وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائیک پینس اور رکن کانگریس ٹیڈیو ہو سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں مقامی ہوٹل میں وزیراعظم سے رکن کانگریس ٹیڈیو ہو کی ملاقات ہوئی، پنتالیس منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاک-امریکا تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔،، رکن کارنگریس ٹیڈیوہو امریکا کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیا و پیسیفک کے چیئرمین ہیں۔ ملاقات میں کمیٹی کے رکن براڈ شرمین اور پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار بھی موجود تھے۔اس سے پہلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بھی ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن و امان، دہشتگردی کی جنگ اور افغان مسئلے پر بات چیت کی گئی۔۔۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں ظہر انہ بھی دیا گیا۔