خواتین اور طالبات کوہراساں کر نے کے واقعات روکنے کے لیے تجاویز پرعمل کیا جائے۔
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹرکرشناکماری نے کہا ہے کہ اگر خواتین اور طالبات کوہراساں کر نے کے واقعات روکنے کیلیے تجاویزپرعمل کیاجاتاتو ان واقعات پر قابو پایا جاسکتاہے۔ کرشناکماری کاکہناتھاکہ خواتین کوہراساں کر نے کے واقعات روکنے کیلیے پہلے بھی کام کیا ہے اور کمیٹیاں بنائی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کمیٹیوں کی تجاویز پر عمل نہیں کیاجاتا۔کرشنا کامزیدکہناتھاکہ جب تک یونی ورسٹی اور دیگر اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلیے تجاویزپرعمل نہیں ہوگا،یہ معاملہ نہیں رک سکے گا۔ انھوں نے کہاکہ اس معاملے پر کام کرنیکی زیادہ ضرورت ہے اور پوری امید ہے کہ کہ اس معاملے پرآواز اٹھاوں گی۔