حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے عوام قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے۔ مہرین انور راجہ
سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے عوام قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے ، قرضہ لے کر حکمرانوں نے جیبیں بھری ہیں یہ قرضہ عوام کو ادا کرنا پڑے گا،بھاری مقدار میں قرضہ لینے کے باوجود ملک معاشی مشکلات کاشکار ہے، پنجاب حکومت 143ارب کا مزید قرض لے گی جس سے قرضوں کا حجم726ارب روپے ہوجائے گا ،پانچ برسوں میں صوبے پر281ارب روپے کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب پر قرضوں کا بوجھ عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا کردے گا ،عام انتخاب سے قبل مزید قرضے لینے کی حکمت عملی مرتب کرنا انتخابی سیاست کا حصہ ہے ،جو ساڑھے چار سالوں میں کچھ نہ کرسکے وہ چند ماہ میں کیا کرلیں گے ، عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں ان کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت عملی مرتب کرنے کے بجائے ان میں اضافہ ہورہا ہے ،عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے کسی طرح پر لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا