وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چینی سفیر یاؤ جینگ کی لاہور میں ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے چینی سفیر یاؤ جینگ نے لاہور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سی پیک سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چینی سفیر نے شہباز شریف کو مسلم لیگ ( ن ) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ چینی سفیر نے کہا کہ شہباز شریف کا پارٹی صدر منتخب ہونا ان کی صلاحیتیوں کا اعتراف ہے ۔ شہباز شریف نے بے مثال قیادت کے ذریعہ ترقی کے سفر کو تیز کیا ۔ چینی سفیر نے شہباز شریف کو انٹرنیشنل پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جبکہ شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور چین میں پارٹی ٹو پارٹی تعلقات کے لیے اقدامات کریں گے ۔ چین پاکستان کا سب سے با اعتماد دوست ہے سی پیک خطہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے ۔