نواز شریف کے ٹرائل سے انتقام بو آرہی ہے،احتساب کےنام پرعوام کوبےوقوف بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام جمہوریت کے مالک اور محافظ ہیں، چند حلقے الیکشن سے پہلے پاکستان کے جمہوری مستقبل پر سوال اٹھاتے ہیں، کچھ قوتیں کوشش کرتی ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے جمہوری عمل کا راستہ روکا جائے۔ کوششیں کی جارہی ہیں کہ کسی طریقےالیکشن کےعمل کوسبوتاژکیاجاسکے، کچھ لوگوں کویقین تھاسینیٹ انتخاب سےپہلےاسمبلیاں توڑدی جائیں گی، عوام سب جانتے ہیں اس لیے یہ پروپیگنڈے اثر نہیں کر رہے۔ ہمیں شفاف طریقےسےنگران سیٹ اپ لاناہوگا,احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ٹرائل سے انتقام بو آرہی ہے، احتساب کےنام پرعوام کوبےوقوف بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ کاوقار ہرقیمت پربرقراررہے۔ پرویز مشرف اب جنرل نہیں سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، وہ صحت مند اور طاقت ور ہیں انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے,وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 5سال پہلے کوئی سرمایہ کار 10 ڈالر لگانے کیلئے تیار نہیں تھا، آج چینی سی پیک کی صورت میں اربوں ڈالرز کے منصوبے لگا رہے ہیں۔ کراچی میں پہلے پرچیاں چلتی تھیں اب وہاں پی ایس ایل کےٹکٹ حاصل کیے جا رہے ہیں، ابھرتے ہوئے پاکستان کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے امن کو یقینی بنانا ہے