انہیں یقین ہے وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوجائیں گے, اعظم سواتی
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم سواتی کو منتخب کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو اپوزيشن کا کردار ادا کررہی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ کے کسی سینیٹر کو چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین نہیں بننے دیا,تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہاکہ شیری رحمان نے اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے جولیٹر چیئرمین سینیٹ کو دیاوہ غیر قانونی ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے یہ اقدام اپوزیشن کو نقصان پہنچے گا۔ اعظم سواتی نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوجائیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف 29 اپریل سے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی جبکہ پہلا جلسہ لاہور میں کرینگے