اپوزيشن ليڈر پر پی ٹی آئی اور پيپلزپارٹی ميں بات چيت جاری ہے, چيئرمين سينيٹ صادق سنجرانی
نو منتخب چيئرمين سينيٹ صادق سنجرانی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی,
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزيراعظم نہيں بناسکتے تو کيا ہوا، چيئرمين سينيٹ تو بناسکتے ہيں۔ نوازشریف کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں،کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،چيئرمین سينيٹ منتخب کرانے پرآصف زرداری،بلاول اور عمران خان کامشکور ہوں,سینیٹ میں اپوزيشن ليڈر سے متعلق سوال پر صادق سنجرانی نے کہا کہ پيپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ميں مذاکرات جاری ہيں,اس موقع پر ڈپٹی چيئرمين سينيٹ سليم مانڈوی والا نے چيئرمين سينيٹ کو مکمل تعاون کا يقين دلايا,چيئرمين سينيٹ کامزید کہنا تھاکہ سينيٹ قوانین کے تحت تمام پارٹيوں کو خط بھيج ديا ہے۔ سات روز ميں اپوزيشن ليڈر کا فيصلہ کريں گے