عمران خان جا کر کسی درگاہ پر بیٹھیں اور اللہ اللہ کریں , ملتان میٹرو منصوبے میں ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوگئی سیاست چھوڑ دیں گے, شہباز شریف
ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ،،زرداری اور نیازی نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے،، یہ لوگ مل کر پنجاب پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ،، عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے ہیں ،، اس طرح دن رات جھوٹ بولنا پاکستان سے دشمنی ہے،، عوام انہیں اپنے ووٹ سے جواب دیں گے,ملتان میٹرو منصوبے پر لگائے گئے الزامات پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ،، چیف جسٹس 17 ججز پر مشتمل لارجر بینچ بنا کر تحقیقات کریں ،، منصوبے میں اگر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوگئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے،،انہوں نے کہا کہ وہ اگلے چند روز میں خود چیف جسٹس کو خط بھجوائیں گے،، عمران خان کسی درگاہ پر بیٹھیں اور اللہ اللہ کریں کیونکہ سیاست ان کا کام نہیں ہے,وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن اگلے الیکشن میں مخالفین کا صفایا کر دے گی،، سیاستدان، عدلیہ، فوج اور پارلیمان کو کہتا ہوں خدارا مل کر بیٹھیں،، شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے چوٹی زیریں میں اسپتال کے قیام کا عندیہ دیا،،ساتھ ہی فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کردیا ،،وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا