باپ بیٹی ہمیں کیوں نکالا کا رونا رورہے ہیں, ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے, چیئرمین تحریک انصاف چیئرمین عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہورکا ایک روزہ دورہ کیا۔کپتان نے خواتین ونگ کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سمٹ سے بھی خطاب کیا۔خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن میں پکڑے جانے کے باوجود نوازشریف ہر جگہ شورمچا رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔مسلم لیگ ن اپنا چیئرمین سینیٹ منتخب کرواکرقانون سازی کے ذریعے شریف خاندان کی کرپشن کوجائزقراردینے کے چکرمیں تھی,عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ باہرسے لوگوں کے آنے پر کارکن نہ گھبرائیں ہم ٹکٹس میرٹ پرتقسیم کریں گے۔دوہزارتیرہ کے الیکشن پر توجہ کم تھی اس بارہرامیدوارکوجانچ پڑتال کے بعد ٹکٹ دیں گے,سوشل میڈیا سمٹ میں نوجوانوں نے عمران خان کے سامنے شکایات کا امبار لگا دیا۔کسی نے پارٹی رہنماوں کے رویے کی شکایت کی توکوروایتی سیاستدانوں کوپارٹی میں شامل کرنے کا شکوہ کرتا دکھائی دیا۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جوذاتیات پرحملے کرتے ہیں۔۔آئندہ الیکشن پوری تیاری سے لڑیں گے