نوازشریف سے کئی بارکہا کہ عدلیہ اورفوج سے نہیں لڑنی چاہیے,،اگرریلیف ملنا ہے توانہی عدالتوں سے ملے گا۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلقہ این اے 59سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔انھوں نے کہا کہ مئی میں واضح ہوجائے گا کہ وہ آزادی حیثیت میں الیکشن لڑیں گے یا پارٹی ٹکٹ پر۔چوہدری نثارنے نوازشریف کوعدلیہ اورفوج سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ اورفوج سے لڑائی نہ کرنے میں ہی نوازشریف کی بھلائی ہے,چوہدری نثارنے پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی بھی تردید کی۔انھوں نے کہا کہ سیاست اصولوں پرسمجھوتہ نہ کرتے ہوئے راستہ نکالنے کا نام ہے۔مسلم لیگ ن ایسا راستہ نکالے جوسب کے لیے قابل قبول ہو,چوہدری نثارنے کہا کہ انھوں نے بطوروزیرداخلہ غیرملکیوں کے لیے سخت پالیسی اختیارکی۔یہاں ایسے لوگ ویزہ لے کرآئے جوپاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ تھے۔انھوں نے کہا کہ ویزوں سے متعلق غلط اقدامات کیے ہیں تووہ جواب دہی کے لیے تیارہیں