زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان، 24 افراد ہلاک
زمبابوے کے جنوب مشرق میں سمندری طوفان Idai سے کم سے کم 24افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آج حرارے میں وزارت اطلاعات نے کہا کہ IDAIنامی طوفان جس کے باعث موزمبیق اور ملاوی کے علاقوں میں سیلابی پانی اور تباہی آئی ہے زمبابوے میں گھروں اور پلوں کو بہالے گیا اور بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہو کررہ گیا ہے۔
موزمبیق کے ساتھ Chimanimani کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جب طوفان کے نتیجے میں سیلاب کے ساتھ ساتھ فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
ادھر موزمبیق میں IDAI طوفان بڑے شہر Beira سے ٹکرانے سے کم سے کم 19افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق شہر Beira میں پانچ لاکھ سے زائد افراد شدید بارشوں اور طوفان کے باعث محصور ہوکررہ گئے ہیں۔