اونچے اور انتہائی دشوار گزار پہاڑوں کے درمیان 500 سال سے بسنے والا قبیلہ
کیا آپ آج کے جدید دور میں یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اب بھی دنیا کی تمام آسائشوں سے دور، جدت سے پرے پتھریلے پہاڑوں کے درمیان کچھ لوگ بہت ہنسی خوشی اپنی مرضی سے رہتے ہوں گے۔ یہ پڑھ کر آپ بھی شاید حیرت زدہ ہو جائیں کہ اومان کی دور دراز کی پہاڑیوں میں ایک قبیلہ 500 سال سے آباد ہے۔ مسقط کی ساحلی پٹی سے شمال مغرب کی طرف 195 کلو میٹر کے فاصلے پر اومان کے گرد آلود میدانوں کے آخری سرے پر جبل الاخدار نامی اونچے پہاڑوں کا سلسلہ ہے جو گرین ماونٹین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بھول بھلیوں اور گہری گھاٹیوں کا یہ سلسلہ ملک کا دور دراز ترین علاقہ کہلاتا ہے۔ یہاں تک جانے کے لیے کوئی سڑک یا پختہ راستہ نہیں ہے۔