مساجد پر حملے سے پہلے انٹیلی جنس کو اطلاع مل گئی تھی، نیوزی لینڈ وزیراعظم کا اعتراف -

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے سے کچھ دیرپہلے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پیشگی اطلاع مل گئی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور مسجد پہنچ چکاتھا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈراآرڈن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے اظہار یکجہتی کے پیغامات کو سراہتےہیں، لاپتہ افراد اور زخمیوں کی شناخت کا کام جاری ہے، جب کہ اس معاملے پر آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے 9 منٹ پہلے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کی جانب سے حملہ روکنے سے پہلے ہی حملہ آور مسجد پہنچ چکا تھا۔