وزیراعظم عمران خان کا نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نعیم راشد کے ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں نعیم راشد پرپاکستان کو فخر ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نعیم راشد سفید فام دہشت گرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے، ان کے ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ کرائسٹ چرچ دہشت گردی سے متاثرپاکستانی خاندان کے ساتھ ہیں، ہم متاثرین کے خاندان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔