اقتصادی پابندیاں منافقانہ: امریکہ، یورپی پونین کو جواب دینگے: روس
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے امریکہ، کینیڈا اور یورپی یونین کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کو منافقانہ قرار دیا ہے۔ یہ پابندیاں ان روسی اہلکاروں پر عائد کی گئی ہیں جو یوکرائن کے ساتھ گزشتہ برس کے بحری تنازعہ میں ملوث تھے۔ ماسکو حکومت کے مطابق اس غیردوستانہ رویئے کا مناسب جواب دیا جائے گا اس بیان میں واضح کیا گیا کہ کینیڈا اور امریکہ نے جو پابندیاں عائد کی ہیں، سے یہ دونوں ممالک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ روس نے 31 مارچ کو یوکرائن میں صدارتی الیکشن میں یورپی یونین پر حکومت کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا ہے۔