پرانا کراچی واپس آگیا،امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا‘ مراد علی شاہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے 8 میچوں کے بعد عالمی کرکٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے نیشنل اسٹیڈیم کے دوران پی سی بی حکام سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل پربہت خوشی ہے، پرانا کراچی واپس آگیا ،امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ہی نہیں ملک بھرسے لوگ آرہے ہیں، چاہتے ہیں شائقین کو کم سے کم تکلیف ہو۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے عالمی کرکٹ بحال ہو، پی ایس ایل کے 8 میچوں کے بعدعالمی کرکٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔