بختاور نے شیخ رشید کا بیان بلاول کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا
شیخ رشید کے بلاول بھٹو پر تنقید کے جواب میں بہن بختاور بھٹو میدان میں آ گئیں، اپنے ٹویٹ میں وزیر ریلوے کا بیان بلاول کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعصب پرست وزیر کو سزا دی جائے، پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضی نے کہا پنجاب بھر میں ہر کچرے کے ڈھیر پر شیخ رشید کا نام لکھا جائے گا۔ شیخ رشید کے بلاول پر وار پر بہن بختاور میدان میں آ گئیں، اپنے ٹویٹ میں بختاور بھٹو نے کہا کہ نفرت آمیز تقاریر سے شیخ رشید بلاول بھٹو کو سیدھا قتل کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا دائیں بازو کے انتہاپسندوں دھمکیاں نئی نہیں ہیں، اب وفاقی وزیر کھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جس کا پورا خاندان قتل کیا گیا سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بختاور بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ تعصب پرست شیخ رشید کو سزا دی جائے.