کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟:وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا ہے کہ کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟، کیا نواز شریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دبا ﺅ نہیں ڈال رہے؟، وزیراعظم نے ہمیشہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرایا، ان کے والد کا علاج بھی وہیں ہو۔ وزیراعلی پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمے دار ہوگی، کیا حکومت نے انہیں من پسند جگہ پرعلاج کی پیشکش نہیں کی؟۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اور ذاتی 2 اسپتالوں پر بھی اعتبار نہیں؟ کیا شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق اسپتال بھی ناقص علاج کرتے ہیں؟۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کیا نواز شریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دبا ﺅ نہیں ڈال رہے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرایا، ان کے والد کا علاج بھی وہیں ہوا، کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔