کرائسٹ چرچ دہشتگردحملے میں مجموعی طورپر 9 پاکستانی شہید ہوئے
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے حملے میں مجموعی طورپر نو پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مزید تین پاکستانیوں ذیشان رضا ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔