سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق رواں ماہ کے آخری ہفتہ سے شروع
سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کے انگوٹھوںکے نشانات کی بائیو میٹرک تصدیق رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی ۔
وزارت مذہبی امور کے سرکاری ذرائع کے مطابق عازمین حج کو ان کے بائیو میٹرک شیڈول کے بارے میں ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی ۔سعودی حکومت نے تمام حجاج کرام کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردی ہے ۔عازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق ، فیصل آباد ، ملتان ، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور ، کوئٹہ ، سکھر ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں 26 مراکز پر کی جائے گی ۔نجی حج سکیم کے تحت عازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازمی ہے