ہ دونوں ٹیموں کی پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل اپنے ساتھ لیکر جائیں اور آج جو ٹیم بہتر کھیلے گی وہ ٹرافی لیکر جائے گی: پی سی بی چیئرمین احسان مانی
کراچی:پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ، سندھ پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ، میئر کراچی، کمشنر کراچی اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے ہماری مدد کی ہے، اس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کی پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل اپنے ساتھ لیکر جائیں اور آج جو ٹیم بہتر کھیلے گی وہ ٹرافی لیکر جائے گی لیکن میرے لئے سب سے بڑا انعام کراچی کو ملنا چاہیے جس طرح لوگوں نے پی ایس ایل کو سپورٹ کیا ہے۔پی سی بی چیئرمین نے غیر ملکی کھلاڑیوں اور اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے اگلے سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا, ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش رہی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد پاکستان میں شروع ہو اور انشاء اللہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہی ہوگا۔